آزاد کشمیر اسمبلی کی 21 نشستوں پر پولنگ کل، انتظامات مکمل

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 انتخابی نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے انتخابی سامان اور پولنگ عملے کی پولنگ سٹیشنز تک ترسیل شروع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر مجموعی طور پر 8 لاکھ 9 ہزار 621 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے، جن میں ضلع نیلم کی دو نشستوں پر ایک لاکھ 51 ہزار 911، ضلع جہلم ویلی کی دو نشستوں پر ایک لاکھ 77 ہزار 500 اور ضلع مظفرآباد کی پانچ نشستوں پر 4 لاکھ 80 ہزار 219 ووٹرز شامل ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر 208 امیدوار جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر 143 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی سمیت 25 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں 1483 پولنگ سٹیشنز اور 2219 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے پیشِ نظر انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر 8، حساس پولنگ سٹیشنز پر 6 جبکہ عام پولنگ سٹیشنز پر 4 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ضلع مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 28، ایل اے 29 اور ایل اے 31 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

امریکا-ایران جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ

اہم انتخابی مقابلوں میں نیلم کے حلقہ ایل اے 25 اور ایل اے 26 میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔ اسی طرح مظفرآباد کے حلقہ جات ایل اے 27 سے ایل اے 33 تک مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلوں کی توقع ہے۔

Back to top button