امریکا-ایران جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کاکہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں،مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے توانائی منڈیوں کو متاثر اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
سیکرٹری جنرل یو این انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہورہا ہے۔عالمی برادری کشیدگی میں کمی اور قیام امن کےلیے فوری اقدامات کرے۔
ایران کا دفاعی نظام تباہ کر دیا، مزید سخت حملے کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر مزید حملوں کا حکم دےدیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ایران پر بھرپور حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،جس کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے،حملوں سے قدامت پسند کمزور ہوجائیں گے۔
