مجھے دلیل سے نہیں غلیظ گالیوں سے جواب دیا جاتا ہے

وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے ان کے خلاف تماشا لگا ہوا ہے، پہلے یہ لوگ میری ذات کو نشانہ بنا رہے تھے تو میں خاموش رہا لیکن اب بات میری وزارت پر آ گئی ہے، پرفارم کرنا گناہ ہے کیا؟ بحیثیت وزیر مواصلات بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد میں حکومت کا چہرہ ہوں، اس لیے مجھے بولنا پڑا۔
جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’میں نے طویل سیاسی جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا، ایسا نہیں ہے کہ میں 2013 کی ایک صبح اٹھا اور پھر پارلیمنٹ میں جا پہنچا لیکن قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی سٹوڈنٹس ونگ کا میں بانی ہوں اور اس کی بنیاد میں نے رکھی تھی۔
عورت مارچ پر پابندی لگانے کی حکومتی تجویز مسترد
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ’میں پارلیمنٹ میں پہنچا تو سب سے پہلے میری ڈگری کا معاملہ اٹھایا، کسی نے سوال نہیں کیا میں خود عدالت گیا اور تین سال تک یہ کیس لڑا اور جیتا، مراد سعید کہتے ہیں کہ میں اپنے جیسے ہر اس شخص کی آواز بننے آیا تھا جن کے گردن پر انہوں نے اپنی طاقت کا گھٹنا رکھا ہوا ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پارلیمنٹ ہماری جاگیر اور سیاست ہمارا کاروبار ہے اور یہ ہمیں وراثت میں ملی ہے۔
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ’جب میں پارلیمنٹ میں ملک میں ہونے والے اور لوٹ مار کے خلاف دلائل سے بات کرتا ہوں تو کبھی میرے خلاف جاوید لطیف کو کھڑا کر کے میرے گھر کی خواتین اور میری بہنوں کے بارے میں غلیظ گفتگو کروائی جاتی ہے۔
