موبائل کا پاس ورڈ نہیں بتاؤں گا،شہری سمندر میں کود پڑا

امریکہ میں گرل فرینڈ کو موبائل کا پاسورڈ بتانے سے انکار کے بعد شہری سمندر میں کو د گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں شہری نے اپنی گرل فرینڈ اور پولیس کو موبائل فون کا پاس ورڈ بتانے سےانکار کے بعد سمندر میں چھلانگ لگانے کاقدم اٹھایا،
دوسری جانب پولیس کاکہناہے کہ کشتی میں سواری کے دوران شہری سے چند سوالات پوچھے تو جواب دینے کے بجائے سمندر میں ہی گود گیا۔
واضح رہے کہ نوجوان کی سمندر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے ۔جس پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کئے جارہے ہیں۔
