آئی سی سی ون ڈے رینکنگ:بابراعظم6ویں نمبر پر پہنچ گئے

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے، جبکہ بلے باز بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں کی درجہ بندی میں بابر اعظم 689 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 7ویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا بھی 2 درجے ترقی کے بعد 630 پوائنٹس کے ساتھ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سابق کپتان محمد رضوان 560 پوائنٹس کے ساتھ 31ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 37ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی 44ویں پوزیشن برقرار رہی۔

ایک روزہ بلے بازوں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 802 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

گیند بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نسیم شاہ دو درجے تنزلی کے بعد 49ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ محمد وسیم جونیئر ایک درجہ ترقی کے ساتھ 70ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد نواز 80ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

Back to top button