اگر کسی مدرسے میں ریاست دشمن چھپے ہیں تو ہم کارروائی کیلئے تیار ہیں: اتحاد تنظیمات المدارس

مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کاکہنا ہے کہ اس اعلان پرتمام مکاتب فکر کے علما کااتفاق ہے کہ اگر کسی مدرسے میں کوئی ریاست دشمن چھپے ہوئے ہیں تو ہم ان کے خلاف کارروائی کےلیے تیارہیں۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل سے کوئی ایسا مواد ملا ہے جس سےیہ منت ترلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ عطا تارڑ

کراچی میں اتحاد تنظیمات المدارس کےعمائدین،مفتی منیب الرحمٰن اور علامہ شبیر میثمی سمیت دیگر علما کی پریس کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی نےکہا ریاست کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہورہی،ہم تو چاہتےہیں رجسٹریشن ہواور بینک اکاؤنٹ کھولےجائیں تاکہ ہر چیز کاریکارڈ رہے۔

مفتی منیب الرحمٰن نےکہاکہ ہم نےکبھی ملکی سلامتی کےخلاف کام نہیں کیا، ہمیشہ مسلح افواج کےساتھ کھڑےرہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ دینی مدارس نے کبھی فساد سےفائدہ اٹھانے کا سوچا تک نہیں، ہمیں حریف کےبجائے حلیف سمجھا جائے

Back to top button