توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج نے توشہ خانہ کےنئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سےمتعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8، 8 دن کاجسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
توشہ خانہ کیس، خیبرپختونخوا حکومت کاعدالت جانے کا فیصلہ
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئےکیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔
