توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کےلیے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کےلیے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن نیب آرڈینینس 1999کے سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیاگیا۔

قاتلانہ حملوں کا نشانہ بننے والے سابق امریکی صدور کون؟

نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کردیا گیاہے۔

Back to top button