لوگوں سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر رہنمائوں اور ساتھیوں کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے کے ردعمل میں کہا کہ ان سے زبردستی ایسا کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی جماعت میں سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ یہ پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے، ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔

Back to top button