جماعت اسلامی کے دھرنے میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

راولپنڈی لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا غائبانہ نماز جنازہ سے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ اسرائیل برباد ہوگا، فلسطین آزاد ہوکر رہے گا،شہید اسماعیل ہنیہ کبھی ختم نہیں ہوسکتے، ان کی قربانی کو یاد رکھا جائے گا،کچھ عرصہ پہلے شہید اسماعیل ہنیہ کے فیملی ممبرز شہید کیے گئے،اسماعیل ہنیہ زمینی حق پرستوں کے لیے پیغام چھوڑ گئے ہیں، اسماعیل ہنیہ نے جو عزت کمائی اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ اس تحریک کو دبا نہیں سکیں گے، جو فلسطینی شہید ہوئے ان کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔مختلف شہدا کے خون سے تحریکوں کو جان ملتی ہے۔انشاءاللہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا آغاز ہو گا۔اسماعیل ہانیہ کے ستر کے قریب خاندان کے افراد نے شہادت دی۔عزت کا راستہ مزاحمت کا راستہ ہے ،شہادت کاراستہ ہے۔ایک اسماعیل ہانیہ کے بدلے لاکھوں اسماعیل ہانیہ پیدا ہوں گے۔اسرائیل اور اسرائیل کے ایجنٹ کبھی اس تحریک کو روک نہیں سکیں گے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ نوے ہزار کے قریب لوگ غزہ میں شہادت کا جام نوش کر چکے ہیں۔امریکہ اور اسرائیل کے غلام مسلم ممالک سے کہتا ہوں فوجی طاقت رکھنے کے باوجود سر جھکائے بیٹھے ہوں۔اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے،اسرائیل کی طاقت کی وجہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ہے،حکمران طبقہ آج بھی امریکہ کی طرف دیکھ رہا ہے، حماس دنیا کی عظیم تحریک ہے، جو جمہوریت سے آگے بڑھ رہی ہے،حماس دنیا بھر کی تحریکوں کے لیے رول ماڈل ہے۔
عمران خان سے ملنے آنیوالے برطانوی صحافی کا ویزامنسوخ
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ احد میں بھی مسلمان شہید ہوئے لیکن کیا کبھی حق حتم ہو گیا۔واقعہ کربلا میں جو ہوا،سب کے سامنے ہے حق آج بھی زندہ ہے۔ہمارے ملک میں جتنی دہشتگردی ہے اس میں امریکہ اور اس کا چھوٹا پارٹنر انڈیا شامل ہے۔حماس ایک مزاحمت ،ہمت کا نام ہے۔اقوام متحدہ کا چارٹر ہے اگر کسی ملک میں کوئی حملہ کرے تو مزاحمت کر سکتے ہیں۔حماس سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے،حماس ایک رول ماڈل ہے۔حماس فرقہ واریت میں نہیں بٹی ہوئی،اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سب غمگین ہے۔
