پاک بھارت سیز فائر : بھارتی سیکرٹری خارجہ اور ان کی بیٹی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر

بھارتی  سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو پاکستان کےساتھ جنگ بندی پر راضی ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوارکو سوشل میڈیا صارفین نے وکرم مسری اوران کی بیٹی کو گالیاں دیں اور ان کی نجی زندگیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

اعلٰی بھارتی سفارت کار کو ’غدار‘ اور ’دیش دروہی‘ کہا گیاجبکہ بعض پوسٹوں میں ان کی بیٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کی شہریت کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔

تاہم بعض بھارتی صحافیوں نے وکرم مسری اوران کی بیٹی کو گالیاں دینے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

صحافی سواتی چترویدی نے کہا کہ ’ان ٹرولز کےخلاف لازمی کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے وکرم مسری کی بیٹی کی نجی معلومات شیئر کیں اور انہیں گالیاں دیں۔‘

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانےمیں کامیاب ہو گیا : وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ

 

سب سے پہلے یہ نیوی افسر وِنے نروال کی بیوی ہمانشی ناروال کے پیچھے پڑے۔اور اب وہی ٹرولز انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو گالیاں نکال رہے ہیں اور ان کا موبائل نمبر شیئر کررہے ہیں۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے سوشل میڈیا پر اس تنقید کے بعد اپنا ایکس اکاؤنٹ پرائیوٹ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سینچر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کےدرمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ نےبھی جنگ بندی کی تصدیق کی۔ امریکی وزیرخارجہ مارک روبیو نے جنگ بندی پر دونوں ممالک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کےایک غیرجانبدار مقام پرکئی اہم امور پر بات چیت شروع کرنے پر تیار ہیں۔

Back to top button