بھارت کا پاکستان سے جھڑپوں میں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافیوں کی مودی سرکار اور فوج پرتنقید

بھارتی فوج کےچیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے حال ہی میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کیا ہے جس کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج پر بھارتی صحافیوں نے تنقید شروع کردی۔
معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈھیر سارےنیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنےکی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔
متعدد کتابوں کی مصنف اورراجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے یہ سچ پہلے بھارتی شہریوں کو کیوں نہیں بتایا،پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں سے کیوں چھپایا گیا؟
وزیراعظم کا بلوچستان میں 250ارب کے ترقیاتی پروگرام کا اعلان
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پہلی بار حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں لڑاکا طیارےکھوئے۔
پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی فوج کےجنرل انیل چوہان نےطیاروں کی تعداد بتانےسےگریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں، ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں۔