بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا  ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف سیریزکا ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نےمجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کوڈھاکا پہنچے گی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20میں شکست دیدی

 

چیمپئنزٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نےسیریز پر اتفاق کیا تھا، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔

بنگلا دیش کےدورے کےبعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکا میں شروع ہو گی، وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔

Back to top button