پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یکم اور 2 جولائی کی درمیانی شب بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے قریب سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
فوجداری نظامِ انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہے، سپریم کورٹ
آئی ایس پی آر نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدی سلامتی کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔