انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا

ڈالر کی پرواز کرتی قیمتوں میں تھوڑے وقت کیلئے ٹھہرائو آیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 192 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 641 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
