اسرائیل میں حکومت سازی کی نئی کوشش، نیتن یاہو کو ناکامی کے بعد آئزن کوٹ کو دعوت

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے نیتن یاہو کے سیاسی حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی، ناکامی کی صورت میں پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا عندیہ۔

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کے سیاسی حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے، جبکہ حکومت سازی کی دوڑ میں ناکامی کے بعد نیتن یاہو کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق صدر ہرزوگ نے کہا ہے کہ اگر حکومت بنانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو کینیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) تحلیل کر دی جائے گی اور ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے یونٹی گورنمنٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسرائیلی صدر نے ان کا یہ مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

حکومت بنانے کے لیے درکار حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام پسندوں کے ساتھ اپوزیشن کا اتحاد اسرائیل کے مستقبل اور سکیورٹی کے لیے خطرات کا باعث بنے گا۔

خبر کے مطابق 67 قانون سازوں نے آئزن کوٹ کی حمایت کی تھی، جبکہ نیتن یاہو کو صرف 46 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہو سکی تھی۔

Back to top button