اٹلی،ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمی

اٹلی میں ژالہ باری کے دوران آسمان سے ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔شمالی اٹلی کے علاقے وینیٹو میں بدھ کی رات کو ژالہ باری ہوئی اس دوران ٹینس گیند کے سائز کے اولے گرنے سے تقریباً 110 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھاری اولے پڑنے سے املاک کوبھی نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواؤں سے کئی درخت اور تاریں گرگئیں۔علاقے میں شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کو مدد کیلئے 500 سے زیادہ فون کالز موصول ہوئیں جس پر بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کھڑکیوں ،گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور درخت ہٹائے۔
حکام کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھاری اولوں سے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئی جنہیں فوراً ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی۔اتنے بڑے سائز کے اولے گرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، کچھ ماہ قبل حیدرآباد اور گردونواح میں بھی ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرے تھے جن سے گاڑیوں کی ونڈ اسکرینیں ٹوٹ گئی تھیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر رکھے فائبر کے واٹر ٹینکس کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ ان دنوں امریکا سمیت یورپ میں شدید گرمی کا راج ہے۔ روم، فلورینس سمیت اٹلی کے 16شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا گیا
حفیظ، عامر، آصف کو ٹی10 لیگ کیلئے این او سی مل گیا
ہے۔
