نادیہ خان اپنی بیٹی کی شوبز مصروفیات کی مخالف کیوں؟

معروف میزبان، اداکارہ نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی علیزے خان کو شوبز کے علاوہ دنیا کی ہر فیلڈ میں کام کی اجازت دے رکھی ہے، نادیہ خان دو جوان بچوں کی ماں ہیں، ان کی بڑی صاحبزادی کا نام علیزے جبکہ بیٹے کا نام اذان ہے، اداکارہ کی بیٹی 20 سال سے زائد العمر ہے جبکہ بیٹا 14 سال کا ہے۔

نادیہ خان نے جنوری 2021 میں تیسری شادی فیصل راؤ سے کی تھی اور ان کے دونوں بچے انہیں پہلے شوہر سے ہیں، اداکارہ و میزبان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں جبکہ ان کے تیسرے شوہر کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

نادیہ خان ماضی میں بھی متعدد بار اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بات کرتی آئی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پہلی بار اپنی صاحبزادی علیزے کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

گڈ مارننگ پاکستان میں فریدہ شبیر نے بھی اپنی بیٹی اداکارہ یشمیرا کے ہمراہ جبکہ اداکارہ فائزہ خان نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی، پروگرام میں تینوں ماؤں اور ان کی بیٹیوں نے اپنے مستقبل اور اب تک کی زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔

نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے بتایا کہ وہ کینیڈا میں بزنس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی سے بزنس کا شعبہ منتخب کیا ہے، اسی دوران نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں تو بیٹی کی جانب سے کینیڈا کی یونیورسٹی میں اپلائی کرنے کا بھی علم نہیں تھا۔

پروگرام کے دوران علیزے خان نے اپنی شادی سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں خود سے زائد العمر لڑکے پسند ہیں کیوںکہ وہ زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں، وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا پسند کریں گی جس میں شادی سے قبل ہی والد بننے کے گُر ہوں، یعنی وہ اپنے والدین، بہن اور بھائیوں سمیت دیگر رشتے داروں کی بھی عزت کرتے ہوں۔

اسی دوران نادیہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ امریکا گئیں تو ان کی ایک سہیلی نے انہیں ابھی سے ہی بیٹی کی شادی کرنے کا کہا اور اتنی باتیں کیں کہ انہوں نے بھی بیٹی کی شادی کرنے کا سوچا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے سہیلی کی باتیں سن کر امریکا میں ہی مقیم ایک ہارٹ سرجن لڑکے کو پسند کیا اور سوچا کہ ان سے بیٹی کا رشتہ طے کرتے ہیں لیکن پھر شوہر فیصل راؤ سے مشورے کے بعد ان کا خیال بدل گیا۔

اداکارہ کے مطابق وہ ایسے گھرانے میں بیٹی کا رشتہ طے کریں گی، جہاں شوبز کے افراد کی عزت ہو، انہیں اچھے گھرانے کا سمجھا جاتا ہو، وہ جب بھی اپنی بیٹی کا رشتہ طے کریں گی تو پہلے داماد کو بلاکر انہیں ہتھوڑوں، خنجر اور دیگر آلات کو سامنے رکھ کر سمجھائیں گی کہ اگر انہوں نے ان کی بیٹی پر ہاتھ بھی اٹھایا تو ان کی خیر نہیں۔

نادیہ خان نے دلیل دی کہ شادی سے قبل لڑکیوں کا لڑکوں کو آزمانا چاہئے، انہیں اس قدر غصہ دلائیں کہ لڑکا کچھ کرنے پر مجبور ہو جائے اگر غصہ آنے پر لڑکا رونا شروع ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ لڑکا شریف ہے اور اگر غصے پر لڑکا تشدد کرے یا دوسری حرکتیں کرے تو رشتہ ختم کر دیا جائے۔

اسی پر نادیہ خان نے بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے بیٹی کو صرف شوبز میں کام کرنے سے منع کر رکھا ہے۔میزبان ندا یاسر نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے شوبز میں کام کرنے سے بیٹی کو کیوں منع کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ شوبز میں کام کرنا ہوائی روزی روٹی کے برابر ہے۔

نادیہ خان نے دلیل دی کہ شوبز میں خواتین جب 40 سال کی ہو جاتی ہیں تو ان کا کیریئر ختم ہو جاتا ہے جب کہ لڑکوں کا 40 سال کی عمر کے بعد کیریئر مزید بہتر بن جاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شوبز کو لڑکوں کے لیے بہتر آپشن قرار دیا اور کہا کہ لڑکوں کے لیے 40 سال کی عمر کے بعد بھی بہتر مواقع

Why is Nadia Khan against her daughter's showbiz engagements?

Community Verified icon

ہیں اور وہ بیٹے اذان میں شوبز میں کام کرنے کی دلچسپی دیکھتی ہیں۔

Back to top button