کرونا ٹیسٹ کرنے والا انوکھا سمارٹ فون متعارف

امریکی سائنسدانوں نے ایک سادہ کٹ بنائی ہے جس پر لعاب کا نمونہ رکھ کر اسمارٹ فون پر کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ عام پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں دس درجے کم قیمت، تیزرفتار اور بہت آسان بھی ہے، سانتا باربرا میں واقع یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ٹیسٹ کٹ اور ایپ پر مشتمل ہے جو حساسیت کی بنا پر پی سی آر ٹیسٹ کے برابر ہے۔
اسے 25 منٹ لعاب ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے جسے گھر پر بھی انجام دیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایک گتے کا چھوٹا ڈبہ ، ایک گرم پلیٹ اور ایک چھوٹی ایل ای ڈی لائٹ نصب ہے جس کی کل قیمت 100 ڈالر ہے۔ اس ٹیسٹ کے کیمیکل وغیرہ بھی بہت سستے ہیں۔
سات ڈالر کی کرسی 21 ہزار ڈالر میں فروخت
کرونا کے لیے اسمارٹ فون تھوک ٹیسٹ کی روداد جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے اوپن جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اسے دنیا بھر میں پھیلتی وبا اور ٹیسٹ کی ضروریات کے تحت بنایا گیا، سمارٹ فون کی ہرجگہ موجودگی کٹ کے استعمال کو ممکن بناتی ہے۔
