ایران کویورینیم سے دستبرادار اور آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا،امریکا

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی ریڈ لائنز واضح کی ہیں، ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم سے دستبرادار اور آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا۔

ایران سے 60 روزہ جنگ بندی کیلئے مفاہمتی یادداشت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا صدر ٹرمپ ایران معاملے پر بری ڈیل نہیں کریں گے۔

امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ عمانی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ آبنائے کو ٹول ٹیکس کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے  فضائی دفاعی نظام نے بوشہر میں ’دشمن طیارہ‘ مار گرایا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساحلی صوبے  بوشہر میں فضائی دفاعی نظام نے ایک دشمن طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ضلع جام کے گورنر نے بتایا کہ آج رات پیش آنے والا واقعہ ایک دشمن طیارے کو مار گرانے سے متعلق تھا، شہر کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے۔

اس سے قبل ایران کے شہر  بوشہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔

Back to top button