ایران آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط پر نہیں کھولے گا: محسن رضائی

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط پر نہیں کھولے گا۔
جنرل محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگی جہاز یا فوجی دستے بھیجے گئے تو انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا، تاہم آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی وارننگ کے بعد متعدد جہاز واپس لوٹ رہے ہیں، جبکہ امریکا کی ہدایات پر عمل کرنے والے جہاز نقصان اٹھانے کے بعد خود ہی راستہ بدلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے اس مؤقف پر بدستور قائم ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط کے تحت دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔
آبنائے ہرمز کی بحالی کوئی پیچیدہ معاملہ نہیں جلد حل کر لیا جائے گا: ٹرمپ
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے یوکرین میں تین اہداف پر حملوں کی تیاری مکمل کر لی تھی، تاہم یوکرین نے ایرانی جہاز پر حملے کو اپنی غلطی تسلیم کر لیا، جس کے بعد حملے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ ان کے مطابق، اس کے باوجود یوکرین کو اس واقعے کی قیمت ہر صورت چکانا ہوگی۔
