دشمن ہرمز کی جانب بڑھا تو تیز ترین ردعمل دیں گے: ایرانی نیول چیف

ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن بحیرۂ عرب سے ہرمز کی جانب تھوڑا بھی آگے بڑھا تو تیز تر ردعمل دیں گے اور ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جس سے دشمن کانپتا ہے۔
ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ یہ اسلحہ دشمن کے بہت قریب ہے،امید ہے انہیں دل کا دورہ نہ پڑے۔
ایران کے خلاف جنگ نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کیا : باقر قالیباف
دوسری جانب ایران کی ناکہ بندی بڑھانےکی خبروں پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،برینٹ خام تیل کی قیمت 122 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی ہےجب کہ ڈبلیو ٹی آئی 108 ڈالرز اور مربن کی قیمت 109 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔
