وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،کثیر الجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا  برطانوی ہم منصب سے  ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ اسحٰق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کے علاوہ رابطے میں رہنے اور رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

یاد رہےکہ 17 مئی کو دورہ پاکستان کے اختتام پر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نےپاکستان اور بھارت پر زور دیا تھا کہ تمام فریقین سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کردی ، الیکشن لڑنے کی اجازت

 

اسلام آباد میں خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں ڈیوڈ لیمی نے کہا تھا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔

بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نےمقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔

پاکستان نےاس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔

Back to top button