عبوری جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد ،حماس کا جامع ڈیل کا مطالبہ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےجنگ بندی کے حوالت سے اسرائیلی تجویز مستردکرتےہوئےکہا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کےلیےتمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنےکے لیےتیار ہے۔

حماس کےسینیر رہنما خلیل الحیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کہ رہائی کے لیےتمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنےپر تیار ہے لیکن حماس ایک جامع ڈیل چاہتی ہے۔

خلیل الحیہ نےکہا کہ اسرائیل کی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکا کا یمن کی تیل بندرگاہ پر حملہ، 38 افراد جاں بحق

 

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملے جاری ہیں، خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد جبکہ غزہ سٹی میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ پٹی کےشمال میں پناہ گزین ٹینٹ پر اسرائیلی حملےمیں 2 فلسطینی شہید ہوئےجبکہ رفح میں بھی ایک فلسطینی جان سے گیا۔

صبح سےجاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔

Back to top button