کینالز کا مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرنےکے لیےقانون میں ترمیم کی ضرورت ہو تو کی جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نےکہا ہےکہ سندھ اور وفاقی حکومت یقینی بنائیں کہ کینالزکےمعاملے پر  قومی اتحاد کونقصان نہ پہنچے۔

سندھ ہائی کورٹ نےکہا کہ کینالز کا مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرنےکے لیےقانون میں ترمیم کی ضرورت ہو تو کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نئی نہروں کی تعمیر کےلیےپانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سیکرٹری ارسا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اورایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ حکمِ امتناع میں توسیع کےبعد کینالز پر کوئی کام ہورہا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےجواب دیا کہ عدالتی احکامات کے بعد کینالز پرکام روکا جاچکا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی5روزہ دورے پر چین  روانہ ہوں گے

 

عدالت نےسوال کیا کہ کیا ارسا میں سندھ سےوفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہا عدالتی حکم نامےمیں ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی۔

عدالت نےکہا عدالت کا حکم پہلے سے موجود ہے، اس مسئلےکو ایک بار ہی ختم کریں۔

بعد ازاں عدالت نےنئی نہروں کے لیے پانی کی دستیابی کےسرٹیفکیٹ کے خلاف کیس میں وفاق کو جواب جمع کرانےکےلیے 29 اپریل تک مہلت دے دی۔

Back to top button