پولیس یونیفارم کی تضحیک،معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

سوشل میڈیا پرپولیس یونیفارم کی تضحیک کےالزام پر لاہور پولیس نےمعروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

لاہورپولیس نےٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کےمطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیرنےسوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا، شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی، ٹک ٹاکرکاشف ضمیر پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پکڑی تھال سےنوٹ نچھاور کرتا رہا۔

مقدمات میں کہا گیا ہےکہ ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اوروقار مجروح ہوا، ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لیےآرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سےدوسری ویڈیو بنائی، ایف آئی آر کے مطابق جعلی ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے پولیس اہلکار کے کپڑوں کارنگ تبدیل کیا گیا۔

حکام کےمطابق بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کوحراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کاشف ضمیر کوگرفتار کرنے کے بعد لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن،4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید

 

 

دریں اثنا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمےکےتفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت فوری طلب کر لیا۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے مقدمے کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر بھی تعینات کر دیا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تفتیشی افسرکولائن آف انکوائری جاری کرنے کے لیے طلب کیا۔

Back to top button