دریائے سندھ سےکینالز کا معاملہ : وکلاکا ببرلو بائی پاس پردھرنا،تینوں صوبوں کا زمینی رابطہ منقطع

دریائےسندھ سے 6 کینالز نکالنے کیخلاف وکلا نے ببرلو بائی پاس پردھرنا دےرکھا ہےجس کے باعث سندھ پنجاب ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

صدر کراچی بار کونسل عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں وکلا نے آج صبح سےسکھر اور خیرپور کے درمیان ببرلو بائی پاس پردھرنا دے رکھا ہے جبکہ سندھ کے دیگرشہروں سے بھی وکلا دھرنے میں شریک ہوئے ۔

دھرنے کی وجہ سےبائی پاس پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں جبکہ ببر لو بائی پاس بند ہونے سے 3 صوبوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے صدر کراچی بار کونسل عامر وڑائچ نے کہا کہ کراچی سے سکھر تک ہر ضلع میں ہمارا بھرپور استقبال کیا گیا ہے، 4 مطالبات کےلیے احتجاجی دھرنا دیا ہے، پہلی ترجیح متنازع کینالز کا خاتمہ ہے۔

کینالز کا مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرنےکے لیےقانون میں ترمیم کی ضرورت ہو تو کی جائے، سندھ ہائیکورٹ

 

وکلا کے دھرنے میں رہنما جے یو آئی مولانا راشد محمود سومرو بھی شریک ہوئے اور کہا کہ کینالز کا مسئلہ فرد واحد کا نہیں بلکہ پورے سندھ کا مسئلہ ہے، اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو کموں شہید سندھ پنجاب بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیں گے اور ایک کنٹینر بھی کموں شہید سے گزرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب وکلا نے کشمور کے مقام پر بھی سندھ پنجاب انڈس ہائی وے پر  دھرنا دیا جس سے سندھ پنجاب شاہراہ بند ہوگئی اور سڑکیں بند ہونے سے مسافر پریشانی کا سامنا ہے۔

اس کےعلاوہ ضلع بارکونسل نےنئی کینالز کی تعمیر کےخلاف بطوراحتجاج کشمورمیں عدالتی کارروائیوں کا غیرمعینہ مدت کے لیے بائیکاٹ کردیا۔

Back to top button