ایف بی آرمیں اچھا کام کرنے والوں کو انعام ملے گا،کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ ایف بی آر میں جو اچھا کام نہیں کرے گا اسےسزاملےگی۔

اسلام آباد میں ایف بی آرپرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی لانچنگ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹائز کرنا ہےمگریہ منزل اب بھی دور ہے، ڈیجیٹائزیشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کابھی موثراستعمال نہیں کیا گيا۔

وزیراعظم نےکہا کہ ٹیکس ٹربیونلز میں بھی جو کچھ ہورہا تھاوہ بہت پریشان کن تھا، ایف بی آر کی استعداد بڑھانی ہے،جو افسر اچھا کام نہيں کرے گا سزا پائے گا اورجواچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا۔

شہبازشریف نےکہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کوموجودہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں تقریباً 700 ارب روپےسےزائد کے شارٹ فال کا سامنا ہے، صرف مارچ کےمہینے کا شارٹ فال 100 ارب روپے کےقریب ہے۔

دریائے سندھ سےکینالز کا معاملہ : وکلاکا ببرلو بائی پاس پردھرنا،تینوں صوبوں کا زمینی رابطہ منقطع

 

وزیراعظم نےآئی ٹی برآمدات میں 2 ارب ڈالرز سے زائد اضافےکا خیر مقدم کرتےہوئےکہا کہ آئی ٹی شعبےکوسہولیات کی بروقت فراہمی سے برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نےکہ آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہيں،یہ اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا،بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کےلیےکوشاں ہیں۔

Back to top button