مریم نوازنے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنےکا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں اسپیشل افراد کےلیےمعاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نوازنےکہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کےپورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
ایف بی آرمیں اچھا کام کرنے والوں کو انعام ملے گا،کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم
انہوں نےکہا خوشی ہےاب اقتدارکا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کرعوام کےدروازےتک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لےتو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےیکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنےکا اعلان کرتےہوئےکہا کہ راشن کارڈ سے کچن کےاخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔