پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو56رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نےجیمز ونس کی نصف سینچری کی مدد سے یکطرفہ مقابلےمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفرٹ نے 60 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، تاہم اس موقع پر 31 رنز بنانے والے وارنر ابرار احمد کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دےبیٹھے۔
اگلے ہی اوور میں سیٹ بیٹر ٹم سائفرٹ کو پارٹ ٹائم باؤلر سعود شکیل نے 27 رنز پر بولٹ کر دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سےجیمز ونس ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 70 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے، اس کے علاوہ محمد نبی نے 18 اور عرفان خان نے 17 رنز بنائے،جبکہ خوشدل شاہ ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر 175 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور علی ماجد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شان ایبٹ، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کا یہ تیسرا میچ ہے، ایک میچ میں اس نے فتح پائی جبکہ دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی دو میچ کھیلے ہیں، ایک جیتا اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔
اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل ( کپتان ) ، فن ایلن، حسن نواز، کوشدل مینڈس ( وکٹ کیپر ) ، ریلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد
کراچی کنگز اسکواڈ
ڈیوڈ وارنر ( کپتان )، ٹم سائفرٹ ( وکٹ کیپر ) جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ