اسرائیل نے183 فلسطینیوں کو رہا کر دیا

حماس کی جانب سے مزید 3 یرغمالیوں کو چھوڑے جانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے تصدیق کی کہ 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا،ان میں سے 150 غزہ پہنچےجبکہ 32 مقبوضہ مغربی کنارے کےرام اللہ میں بس سے اترے، جہاں ایک بڑے ہجوم نے ان کا استقبال کیا،مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے ایک قیدی کو مصرجلاوطن کردیاجائیگا۔
اسرائیل کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے علی البرغوتی نے بتایا کہ میں خوشی محسوس کرتا ہوں،حالانکہ ہم نے درد اور مشکلات کے دن گزارے۔
رہائی پانے والے علی البرغوتی کا کہنا تھا کہ عمر قید کی سزا ختم ہوگئی اور قبضہ بھی ایک دن ختم ہو جائیگا،جبکہ رام اللہ میں ان کے ارد گرد موجود ہجوم نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
یادر ہے کہ آج ان کی رہائی سے کئی گھنٹے قبل جنوبی اور شمالی غزہ میں دو الگ الگ مقامات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کیتھ سیگل،اوفر کلڈرون اور یارڈن بیبس کو چھوڑا گیا تھا۔