ڈیبیو کاسٹ فلم ’’جان‘‘ کو ریلیز کر دیا گیا

پاکستان کی ڈیبیو کاسٹ فلم ’’جان‘‘ کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ایک یا دو نہیں بلکہ تین چہرے اپنے کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں، مقبول ٹک ٹاکر رومیسہ خان، ابھرتے ہوئے اداکار عاشر وجاہت اور معروف ٹک ٹاکر رضا سموں سمیت دیگر اداکاروں کی یہ پہلی فلم ہے۔
’’جان‘ کی کہانی ایک غریب طبقے کے لڑکے اور اس کی محبت سمیت اس کی زندگی میں آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے، فلم کی زیادہ تر شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے اور اس میں نچلے طبقے سے وابستہ افراد کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کو ابتدائی طور پر 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بعض وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا تھا اور اب اسے 14 جولائی سے پاکستان بھر میں ریلیز کر دیا گیا، جان میں مرکزی کردار ہدایت کار وجاہت رؤف اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے بیٹے عاشر وجاہت نے ادا کیا ہے جبکہ رومیسہ خان نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔
’جان‘ جہاں دونوں مرکزی اداکاروں کی پہلی فلم ہے، وہیں یوٹیوبر رضا سموں بھی اسی فلم کے تحت ڈیبیو کر رہے ہیں، علاوہ ازیں دیگر چند اداکار بھی پہلی بار بڑے پردے پر دکھائی دے رہے ہیں، فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی جرائم اور محرومیوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔
ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ فلم میں عاشر وجاہت ’سویپر‘‘ یعنی ’خاکروب‘ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جوکہ غلط لوگوں سے واسطہ پڑنے کے بعد ممکنہ طور پر جرائم پیشہ شخص بن جاتے ہیں، عاشر وجاہت کو نوجوان خاکروب اور جرائم پیشہ افراد کی صحبت میں چلے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جبکہ انہیں رومیسہ خان سے رومانس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی بابر علی نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں جب کہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں، ’جان‘ کو فضا خانم نے پروڈیوس

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈکاشیڈول تیار

کیا ہے جبکہ دیگر متعدد افراد بھی فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

Back to top button