جماعت اسلامی کا حق دو پاکستان تحریک کااعلان

جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اضافہ اور  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر حق دو پاکستان تحریک کااعلان کردیا

 حافظ نعیم الرحمن نے بارہ جولائی کو اسلام آباد میں مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کااعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں اگر حکومت نے دھرنا کو روکنے کی کوشش کی تو ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔ اس بار جتنے لوگوں کے بجلی کے بل آئے ہیں خواتین اپنے زیور بیچ رہی ہیں،حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں وزیر اعظم اعزاز سے کہتےہیں  آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا۔

11ارکان کی معطلی،اپوزیشن نے گیٹ پر ہی علامتی اسمبلی لگا لی

 

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہناتھاکہ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے عوام کی آواز سے آواز ملائیں گے، بارہ جولائی کو اسلام آباد دھرنے کی اجازت نہیں لیں گے اگر حکومت نے روکا تو وہ بھگتیں گے،

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے حق دو پاکستان تحریک بارہ جولائی کو اسلام آباد سے جماعت اسلامی دھرنے کی شکل میں شروع کریں گےحکومت ہوش کے ناخن لو عوام کو ریلیف دو ٹیکس ختم کرودعوت دیتا ہوں تاجروں صنعتکاروں تنخواہ دار طبقہ جماعت اسلامی کی حق دو پاکستان تحریک کا حصہ بنیں،ملک کسی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Back to top button