گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل سے لاگو ہوگا

پنجاب میں گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل سے لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کے 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جو سے لاگو ہوگا۔سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا۔فنانس بل دستاویز کے مطابق گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر لاگو ہوگا۔

فتنہ پارٹی کواسمبلی گیٹ پرہلڑ بازی کرتے شرم نہیں آئی،عظمی بخاری

 

دستاویز کے مطابق ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس لگے گا۔2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس ہوگا۔فنانس بل دستاویز کے مطابق لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 2 ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر پر نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس دینا ہوگا۔ملکیت ٹرانسفر پر نیا مالک 10 سال تک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا۔

دستاویز کے مطابق ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔

Back to top button