اردن فضائیہ نے اسرائیل جانےوالاایرانی ڈرون گرادیا

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔
گزشتہ روز بھی اردن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ یہ کارروائی ایران کی جانب سے اسرائیلی حملےکے جواب میں لانچ کیےگئے ڈرونزکے اردنی علاقے میں گرنےکے خدشےکے تحت کی گئی۔
اردنی حکام کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم کو اس وجہ سے فعال کیا گیا کہ خدشہ تھا کہ میزائل اور ڈرونز اردن کے علاقوں، خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں گر سکتے ہیں، جس سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔ مسلح افواج ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں اور کسی بھی صورت میں اردنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی ٹی وی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔

Back to top button