جوز بٹلر کا ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز: کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن سپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے اگرچہ صرف 16 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم اس کے ساتھ ہی ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے مجموعی رنز 14 ہزار 572 ہو گئے۔

اس کارکردگی کے بعد جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے، جبکہ کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے، جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

افغانستان سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے: اسحاق ڈار

جوز بٹلر اب اس ریکارڈ سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں وہ یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

Back to top button