PTIلانگ مارچ پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرنے کا فیصلہ

نجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے25 مئی کے لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پرجوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دیں گے، ہم نہیں چاہتے کسی پولیس والےکےساتھ زیادتی ہو۔
عوام سیاست کیلئے دین کو استعمال کرنیوالےعمران سے ایمان کو بچائیں
انہوں نے کہا پولیس افسران جوڈیشل انکوائری میں بتادیں انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ 25 مئی 2022 کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے جس کے باعث لاہور میدان جنگ بن گیا تھا، اسی دوران متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
