مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پارسپورٹ کی واپسی کیلئے دائردرخواست پر سماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

عوام سیاست کیلئے دین کو استعمال کرنیوالےعمران سے ایمان کو بچائیں

لارجر بینچ تین رکنی بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Back to top button