قومی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے 4 حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔
اس کے علاوہ پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 9 اکتوبرکو کروائی جائے گی، ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔
جب تک نیب ہے یہ ملک نہیں چل سکتا
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔
