عوام سیاست کیلئے دین کو استعمال کرنیوالےعمران سے ایمان کو بچائیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ عوام سیاست کیلئے دین کواستعمال کرنیوالےعمران سےاپنے ایمان کو محفوظ رکھیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں مریم نوازنےعمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان عوام اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں۔
جب تک نیب ہے یہ ملک نہیں چل سکتا
لیگی نائب صدر نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر قرآنی آیات بھی ٹویٹر پر کیں۔
مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں۔
