کرک: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 17 خوارج ہلاک

ضلع کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 7 سے 10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

یہ آپریشن تھانہ شاہ سلیم کی حدود میں ملا نذیر گروپ کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کی اطلاع پر کیا گیا، جہاں 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن انتہائی منصوبہ بندی اور مہارت سے کیا گیا، اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا امن تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔

آپریشن کی کامیابی کے بعد مقامی عوام نے سیکیورٹی اہلکاروں کا شاندار استقبال کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

21 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 خوارج ہلاک کیے گئے تھے، جن میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

11 ستمبر کو شمالی وزیرستان، مہمند، اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 19 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے تھے۔

Back to top button