خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 31 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 13 اور 14 ستمبر کو کی گئیں، جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی جس میں 17 دہشتگرد مارے گئے۔ ان آپریشنز میں خوارج کے ٹھکانے بھی مؤثر انداز میں تباہ کیے گئے۔

جلالپور پیر والا کے قریب ایم-5 موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا اور ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلائی جائے گی۔

Back to top button