حکومت خیبرپختونخوا کا اسلام آباد کے قریب نیا ‘کے پی ہاؤس’ تعمیر کرنے کا فیصلہ

 

 

 

 

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے قریب ضلع ہری پور کی حدود میں نئے ‘خیبرپختونخوا ہاؤس’ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد کےقریب مکھنیال،ضلع ہری پور میں نئے ‘خیبرپختونخوا ہاؤس’ کی تعمیر کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ نیا خیبرپختونخوا ہاؤس کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔

دستاویزات کےمطابق اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2025-26) میں شامل کیاگیا ہے،جس کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ابتدائی طور پر 250 ملین روپے رواں مالی سال کےلیے مختص کردیے گئے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو  سرکاری زمین کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپ دیہے، جب کہ چیف انجینئر، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

 

منصوبے سے متعلق ابتدائی نوٹی فکیشن 3 ستمبر 2025 کو جاری کیاگیا تھا،جس کی کاپی چیف انجینئر ایسٹ،سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیجی گئی۔

 

 

ذرائع کے مطابق منصوبہ فی الحال زمین کی نشاندہی اور کاغذی کارروائی کے مرحلےمیں ہے۔منصوبے کی تکمیل کےلیے حتمی ڈیزائن اور ٹھیکہ کمپنی کے تعین کےبعد عملی کام کا آغاز متوقع ہے۔

 

 

 

Back to top button