خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کےضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کےدوران 25 خوارج ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس میں 11 خوارج زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز کےآپریشن کےدوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ آپریشن میں خوارج کاسربراہ ابوذر عرف صدام بھی ہلاک ہوگیا۔
دہشت گردوں نے چھپ کرحملہ کیا، دہشت گردوں کا مکمل بندوبست ہوگا، محسن نقوی
آئی ایس پی آر کےبیان میں کہاگیا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سےوابستہ افراد کو دھچکا لگا۔