خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے ایک سال میں 665 واقعات رپورٹ

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا جہاں گزشتہ 3 دنوں کے دوران پشاور اور ضلع خیبر میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات رونما ہوئے جب کہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے 665 واقعات ہوئے۔
دہشتگردوں نے تیسرا حملہ باڑہ میں کیا اور تحصیل کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران دہشتگردی کے 660 سے زیادہ واقعات پیش آئے، سب سے زیادہ 140 واقعات شمالی وزیرستان میں ہوئے جب کہ ڈی آئی خان میں 81، پشاور میں 56، باجوڑ میں 55 اور جنوبی وزیرستان میں 49 دہشتگردی کے واقعات ہوئے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دہشتگروں کے خلاف 1152 آپریشنز کیے، اس دوران 432 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ
سویڈن میں ملعون شخص کی ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
مختلف آپریشنز کے دوران 139 دہشتگرد مارے گئے۔
