خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

 

 

 

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا،وزارت اعلیٰ کےلیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔

 

خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد وزیراعلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے، پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کو بلامقابلہ منتخب کرانے کےلیے متحرک ہوگئی، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن اور اے این پی سے تعاون مانگ لیا۔

گورنر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا

دوسری جانب سے حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان متفقہ امیدوار لانے کےلیے مشاورت جاری ہے، قائد حزب اختلاف لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کےلیے اپوزیشن متفقہ امیدوار میدان میں اتارے گی۔

جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان کاکہنا ہےکہ جب ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہو تو دوسرے وزیراعلیٰ کےلیے الیکشن کےخلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!