لابوبوگڑیانےدنیاکواپناگرویدہ بنالیا

لابوبو ایک منفرد گڑیا ہے جو اپنی عجیب و دلچسپ شکل و صورت کی وجہ سے تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔
گڑیا بیک وقت کبھی خوفناک، کبھی معصوم اور کبھی مضحکہ خیز لگتی ہے۔ اگر اس کا رنگ زیادہ دلکش نہ ہو، تو یہ بعض اوقات غیر پرکشش بھی محسوس ہو سکتی ہے۔
اس کے باوجود، دنیا بھر میں لوگ اس گڑیا کے دیوانے ہیں، حتیٰ کہ بعض مقامات پر اسے خریدنے کے لیے لوگ قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔شروع میں یہ صرف ایک کھلونے کے طور پر متعارف ہوئی تھی، لیکن اب اس کی تھیم پر مبنی جیولری، بیگز اور ملبوسات بھی مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔
لابوبو کے مداحوں میں نہ صرف عام لوگ بلکہ مشہور عالمی شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں ریانا، کم کارڈیشین، دعا لیپا، اور کے-پاپ بینڈ بلیک پنک کی گلوکارہ لیسا جیسے نام شامل ہیں۔