گندےپانی سےپاکستان میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں،وزیرصحت

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں پھیلنے والی 68 فیصد بیماریوں کی وجہ آلودہ پانی کا استعمال ہے۔

وزیر صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ راؤنڈ ویکسی نیشن مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم خاص طور پر اُن بچوں کے لیے ہے جو کووڈ-19 کے دوران معمول کی حفاظتی ویکسین سے محروم رہ گئے۔ اس مہم کے تحت آئندہ بارہ روز تک بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے پاکستان کے نظام صحت کو "خود بیمار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں کئی خرابیاں ہیں۔ انہوں نے مثال دی کہ پمز اسپتال کبھی ہزاروں افراد کے لیے بنا تھا، لیکن آج لاکھوں افراد اس پر انحصار کر رہے ہیں، جس کے باعث اسپتالوں میں رش اس قدر ہوتا ہے جیسے کوئی جلسہ ابھی ختم ہوا ہو۔

Back to top button