دہشتگردی کی   لہر،19 ہزار درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل

دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر پنجاب بھر میں 19ہزار سےزاد درسگاہوں کی جیوٹیگنگ مکمل ہو گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب میں متحرک 9 ہزار سے زائد افراد واچ لسٹ میں شامل   ہیں۔9383افراد کی افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کردی گئی۔پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں۔

مقامی طور پرعسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی۔شام سے واپس آنے والے 65 افرادبھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی شروع،35عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔واچ لسٹ میں شامل کیے گیے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔

Back to top button