خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

 

 

 

 

 

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایمرجنسی کے نفاذ کی کل وفاقی کابینہ سے منظوری لیےجانے کا امکان ہے،ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کےلیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کیاگیا ہے۔

قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کےمطابق ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ نے کی۔

ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے صدر مملکت کی معاونت کی۔

اجلاس میں منگل 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کی صورت حال پر ایوان صدر میں ہونےوالے اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورت حال پر بھجوائی گئی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

 

 

 

Back to top button